جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

تیل کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے پر بضد ، دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تیل کمپنیاں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے فصلوں کی کٹائی کے دوران تیل فراہم نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تیل کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے پر بضد ہوگئی اور فصلوں کی کٹائی کے دوران تیل فراہم نہ کرنے کی دھمکی دےدی۔

تیل کمپنیوں کی تنظیم نے قیمتوں کےتعین کےطریقہ کارپرحکومت کوخط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ روپےکی بےقدری سےتیل کمپنیوں کو35ارب 88کروڑکےنقصان کاسامنا ہے۔

- Advertisement -

او سی اے سی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز ڈیوٹی کا فرق 2 ارب 93 کروڑ روپے ہے اور حکومت ایک سال سے پٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت مقررنہیں کر رہی۔

خط میں کہنا ہے کہ پٹرول پر 22 روپے 22 پیسےاورڈیزل پر 74 روپے 91 پیسےایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔

کمپنیوں نے تیل کی قیمتوں کا تعین اصل فارمولے پر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی طےشدہ پرائسنگ فارمولے پرمکمل عمل نہیں کیا جا رہا۔

او سی اے سی کا کہنا تھا کہ حکومت تیل کمپنیوں کومالی بحران سےنکالنےکےاقدامات کرے،قیمتوں کا صحیح تعین نہ کرنے سے فصلوں کی کٹائی کے دوران تیل فراہم نہیں کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں