لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر پنجاب حکومت نے جیل حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت کا مشاورتی اجلاس وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہوا جس میں رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
پنجاب حکومت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما قانون کے خلاف گئے تو گرفتار کیا جائے گا۔ حکومت نے میانوالی اور ڈی جی خان کے جیل حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر اداروں سربراہان شریک ہوئے۔