ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’جس دن راناثنا نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تو تمہیں کون بچائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیلیں بعد میں بھرنا پہلے جو 3،2 دن جیل میں رہ کر آئے ان کا رونا دھونا تو بند کراؤ جس دن راناثنااللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیاتمہیں بچانے والا کوئی نہ ہوگا۔

راولپنڈی میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا بزدل آدمی پاکستان کے مستقبل کا لیڈر ہو سکتا ہے؟ گرفتاری دینے کےلیے شیر کا جگر چاہیے ٹانگ کا پلاسٹر ہے یا پشاور کی بی آرٹی جو اترنے کا نام نہیں لےرہی۔

مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے مجھے میری 14سال کی بیٹی کے سامنےگرفتار کیا یہ بزدل خان اوراسکی جماعت مل کر بھی ن لیگ کےایک رہنماکامقابلہ نہیں کرسکتے ن لیگ کالیڈر اور ورکر بھی شیردل ہے جس دن راناثنااللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا تمہیں بچانے والا کوئی نہ ہوگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈر کر بنکر میں کیوں بیٹھےہو جس دن راناثنااللہ نے گرفتار کرنا ہوا تو کیا ڈوگر بچالے گا، لوگوں کو چور چور کہنے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا چور نکلا، بزدل ملک میں آگ لگا کر آج زمان پارک کے بنکر میں چھپ کر بیٹھاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں