ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائرلائنز کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی عرب کی شہری ہوابازی کے منتظم ادارے گاکا نے مسافروں اور ائرلائنز کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی، ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ایئر لائنز کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن نے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھا کر سفر کرانے پر پابندی اور مسافروں کیلئے پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کے نئے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی، ائیر لائن بورڈنگ کارڈ نہ کیا جائے

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود کچھ ائرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ جاری کئے تھے لہٰذا اب ایسے مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہیں کئے جائیں جن کے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھائی گئی ہو۔

گاکا اعلامیے کے مطابق تمام ایئرلائنز اپنے مسافروں کے ساتھ پالتو جانور کی موجودگی کی پیشگی اطلاع دینے کی پابند ہوں گی۔

سعودی حکام کی اجازت کے بغیر کوئی بھی مسافر اپنے ساتھ پالتو جانور نہیں لاسکتا، کسی مسافر یا فضائی کمپنی نے بغیر پرمٹ جانوروں کی سعودی عرب آمد یا روانگی کی کوشش کی گئی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔

تمام ائرلائنز کو سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ائرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں