جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان، درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی کے علاوہ ملک کے تمام صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 17 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے، نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

- Advertisement -

علاوہ ازیں کے الیکٹرک نے بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ایک درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ جبکہ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق جمع کرائی ہے۔

نیپرا میں جمع کرائی گئی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں بجلی جنوری کے لیے 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، قیمت میں اضافے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست میں اکتوبر سے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی استدعا کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں