ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

تبدیلی کام کر گئی، کپتان کراچی کنگز

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں کراچی کنگز کی پہلی فتح پر کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ تبدیلی کام کر گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں مسلسل تین شکستوں کے بعد کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو با آسانی شکست دے کر فتح کا کھاتہ کھول لیا۔ اس جیت پر کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ تبدیلی کام کر گئی۔

عماد وسیم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کو باہر بٹھانا آسان نہ تھا لیکن مشکل فیصلہ کیا اور میتھیو ویڈ کو ٹاپ آرڈر میں موقع دیا اور یہ تبدیلی کام کر گئی۔

کنگز کے کپتان نے کہا کہ میتھیو ویڈ اوپر کے نمبروں پر اچھا کھیلتے ہیں۔ ان سے جو توقع تھی انہوں نے اسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بولرز نے بھی کنڈیشن کا بہترین استعمال کرکے اچھی کارکردگی دکھائی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے گزشتہ روز دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو با آسانی 67 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر بیٹرز میتھو ویڈ اور جیمس وینس کی 70 رنز کی اوپننگ شراکت کے نتیجے میں مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

میتھو ویڈ نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، جیمس وینس نے 46 رنز کی دلکش اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں دو بلند وبالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

میچ کے آخری لمحات میں کپتان عماد وسیم اور بین کٹنگ نے جارحانہ کرکٹ کھیلی اور 35 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے کو 185 رنز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور قلندرز کراچی کنگز کی جانب سے دئیے گئے 186 رنز ہدف کے تعاقب میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عاکف جاوید لاہور قلندرز پر قہر بن کر ٹوٹے اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامریامین اور بین کٹنگ نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا طاہر بیگ نے 45 رنز بنائے، کامران غلام 18 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کراچی کے بولرز کا سامنا نہ کرسکا اور پویلین چلتا بنا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں