اشتہار

بھارت: بس ڈرائیور نشے میں دھت نکلا، مسافر کو بس چلانی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آگرہ: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک سرکاری بس ڈرائیور کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے مسافر کو بس چلانی پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر آگرہ میں سرکاری بس کا ڈرائیور نشے میں دھت نکلا، جس کی وجہ سے ایک انجینئر نے بس چلا کر 50 مسافروں کو منزل تک پہنچایا۔

مسافروں کو جب معلوم ہوا کہ ڈرائیور نشے میں دھت ہے تو ان میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم بعد ازان مسافر نے آگرہ سے متھرا تک تقریباً 70 کلومیٹر تک بس چلائی۔

- Advertisement -

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جمعرات کی رات بس منزل کی طرف جا رہی تھی کہ اس دوران بس ڈرائیور نے ایسی حرکت کی کہ مسافر حادثے سے بال بال بچ گئے۔

جب مسافروں نے ڈرائیور سے بس کو ٹھیک سے چلانے کو کہا تو وہ غصے سے بھڑک اٹھا، پھر معلوم ہوا کہ بس ڈرائیور نشے میں ہے، مسافروں نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور اس قدر نشے میں تھا کہ بس چلانا تو دور کی بات وہ ٹھیک سے کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔

آگرہ کی سڑک پر رات کے وقت بس رکی ہوئی تھی، کوئی اور چارہ نہ پا کر ایک مسافر نے اسٹیئرنگ وھیل سنبھالی لی، اور بس کو متھرا تک بہ حفاظت پہنچا دیا۔

حکام کو واقعے کی اطلاع ملی تو انھوں نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں