پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’جو ساتھیوں کی عزت نہیں کرتا تو کوئی اس کی عزت بھی نہیں کرتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جو ساتھیوں کی عزت نہیں کرتا تو کوئی اس کی عزت نہیں کرتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان احترام کا رشتہ بہت ضروری ہے رائیولری کرکٹ کے میدان میں ہونی چاہیے الفاظ کی جنگ سے میچ نہیں جیتے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ گلیڈی ایٹرز میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں اور ساتھ ہی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ٹپس دوں تاکہ انہیں فائدہ پہنچ سکے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف جیت سے اعتماد ملا ہے امید ہے جیت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے اور دیگر میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ ہمیشہ ہی اچھے ہوتے ہیں گزشتہ ایونٹس میں بھی دونوں ٹیموں کے میچز آخری گیند تک گئے آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں