جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

الیکشن آگے بڑھانے کی اجازت اعلٰی عدلیہ بھی نہیں دے گی، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کو بڑھانے کی اجازت تو اعلٰی عدلیہ بھی نہیں دے گی۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے انتخابات ہونے ہیں تو90دن میں ہی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چلیں یہ الیکشن کچھ آگے بھی بڑھا دیں تو پی ڈی ایم کو کیا فائدہ ہوگا؟ الیکشن آگے بڑھانے کی اجازت سپریم کورٹ بھی نہیں دے گا۔

- Advertisement -

اعتزازاحسن نے کہا کہ صدر نے جس انداز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا، آرٹیکل48کے مطابق صدر وفاقی حکومت یا کابینہ سے سفارش کا پابند ہے، صدر مملکت اسے انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور حکومت کو خط لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت حکومت کو آگاہ کریں کہ چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا مگر انہوں نے معذرت کی، وزارت خزانہ، داخلہ سمیت کوئی بھی معذرت نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن بھی معذرت کا مجاز نہیں، اسے اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

ماہر قانون نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن کیلئے90دن سے اوپر نہیں جانا ہوگا، صدر وزیراعظم کو خط لکھ دیں کہ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات سے معذرت کی ہے۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ آئین میں یہ طے کیا گیا ہے کہ90دن کے اندر الیکشن کرانا ہوں گے، الیکشن میں90دن سےتاخیرکی جاتی ہےتو یہ صریحاً آئین سے انحراف ہے، گورنر اسمبلی تحلیل کرتے ہیں تو انہیں انتخابات کی تاریخ دینی ہے، آرٹیکل218 کی شق3کے مطابق الیکشن کمیشن90دن میں انتخابات کا ذمہ دارہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں