جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

16 سال پرانا آئی فون کتنے میں فروخت ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں حال ہی میں 16 سال قبل کا تاریخی آئی فون فرسٹ ایڈیشن کا سیل پیک ماڈل ریکارڈ ایک کروڑ 64 لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی شخص نے نیلامی میں مذکورہ آئی فون کو 63 ہزار 356 ڈالرز کی بولی دے کر خریدا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ 64 لاکھ روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون نیلامی گھر کی توقع سے کئی گنا زائد قیمت پر فروخت ہوا ہے کیونکہ آکشن ہاؤس اس فون کے 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع کر رہا تھا۔

- Advertisement -

دو فروری کو شروع ہونے والے اس تاریخی آئی فون کی ابتدائی بولی 2500 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی اور بولی لگانے کا سلسلہ 19 فروری تک جاری رہا۔

یہاں یہ دلچسپ بات بھی بتاتے چلیں کہ یہ فون ایک خاتون کیرن گرین کی ملکیت تھا جو انہیں 2007 میں تحفے کے طور پر ملا تھا۔ مگر وہ کنکشن کے مسائل کے باعث اسے استعمال نہیں کرسکیں اور الماری میں رکھ کر بھول گئی تھیں۔

ایک روز اچانک انہیں یہ فون الماری میں رکھا مل گیا جس کے بعد انہوں نے اسے نیلامی کے لیے پیش کردیا تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم سے وہ کوئی کاروبار کرسکیں۔

واضح رہے کہ 8 جی بی اسٹوریج والا یہ آئی فون 2007 میں 599 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس فون میں 3.5 انچ کا ڈسپلے اور 2 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

جب کہ موجودہ دور کا مقبول ترین آئی فونز ماڈل 128 جی بی اسٹوریج اور 12 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ ایک الٹرا وائیڈ لینس کی سہولت سے آراستہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں