ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ظالم عورت نے شوہر اور ساس کو قتل کرکے لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ظالم عورت نے اپنے شوہر اور ساس کو قتل کردیا صرف اتنا ہی نہیں بلکہ لاشوں کے ٹکڑے کر کے فریج میں چھپا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ گوہاٹی شہر کے نواحی علاقے نون متی میں پیش آیا جہاں وندنا کالیتا نامی ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کیا، پھر اُن کی لاشوں کو ٹکڑوں میں کاٹ کر فریج میں چھپا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر اور ساس کو اس وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والی خاتون کا کسی اور شخص سے افیئر چل رہا تھا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر امر جیوتی دے اور ساس شنکری دے کو قتل کرنے کے بعد وندنا اور اسکا بوائے فرینڈ فریج میں چھپائے گئے لاشوں کے ٹکڑے اپنے ساتھ گواہاٹی سے 150 کلو میٹر دُور چراپونجی شہر لے گئے جہاں انہیں زمین میں دبا دیا تاہم پولیس نے انہیں ڈھونڈ نکالا۔

پولیس کے مطابق ’ملزمہ وندنا کالیتا نے آسام کی پولیس ٹیم کو بتایا کہ اس نے چراپونجی میں اپنے شوہر اور ساس کے اعضاء دبائے ہیں۔

واضح رہے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے فریج میں چھپانے کا یہ واقعہ بھارت میں پہلی مرتبہ نہیں پیش آیا۔

گزشتہ دنوں درالحکومت نئی دہلی میں ہی نِکی یادو نامی ایک خاتون کو اُن کے پارٹنر ساحل گہلوٹ نے قتل کیا تھا اور پھر اس کی لاش کے ٹکڑے اپنے ریستوران کے فریج میں چھپا دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور لڑکی کی لاش فریج سے برآمد، قاتل گرفتار

جب کہ اس سے قبل گزشتہ سال نئی دہلی میں ہی آفتاب پُونا والا نامی ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ شردھا والکر کو قتل کرنے کے بعد اس کے لاش کے ٹکڑے فریج میں چھپا دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں