جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آپ تو مالک ہیں بازار کے جو چاہیں قیمت ہماری رکھیں، فیصل قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ممتاز شاعرڈاکٹر راحت اندوری کے کے ایک مشہور شعر پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر فیصل قریشی نے راحت اندوری کے مشہور شعر  پر اپنی آواز میں ویڈیو بنائی ہے، جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جھوٹ سے سچ سے جس سے بھی یاری رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

- Advertisement -

فیصل قریشی نے طنز کرتے ہوئے کہا آپ بس اپنی تقریر جاری رکھیں، آپ تو مالک ہیں بازار کے جو بھی چاہیں وہ قیمت ہماری رکھیں، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن مین لکھا کہ’ سمجھنے والوں کے لیے‘۔

اداکار نے چند گھنٹوں قبل پہلے یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، اس کے علاوہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

راحت اندوری کا مکمل شعر

جھوٹ سے سچ سے جس سے بھی یاری رکھیں
آپ تو اپنی تقریر جاری رکھیں
بات من کی کہیں یا وطن کی کہیں
جھوٹ بولیں تو آواز بھاری رکھیں
ان دنوں آپ مالک ہیں بازار کے
جو بھی چاہیں قیمت ہماری رکھیں
آپکے پاس چوروں کی فہرست ہے
سب پہ دست کرم باری باری رکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں