ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کا بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شاہ محمودقریشی سمیت دیگررہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کل درخواست کی سماعت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین سمیت دیگر نے بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعجازچوہدری نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ، درخواست میں سیکرٹری داخلہ،آئی جی پنجاب اورسی سی پی اوکوفریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں حبس بے جا میں رکھےگئے افراد کی بازیابی کی استدعا کی گئی ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کومختلف کیسز میں پھنسانا چاہتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کوکھانا تک فراہم نہیں کیا جا رہا ،گرفتار ہونے والے کارکنوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کوگرفتار افراد کیخلاف غیر قانونی کارروائی سےروکے اور تمام کارکنوں کی بازیابی کا حکم دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں