وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پاکستان نرسنگ کونسل کے نام سے جعلی ادارہ چلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی پاکستان نرسنگ کونسل کی شکایت پر کی گئی، ملزمان میں آصف محمود، عبدالرزاق اور امین خان شامل ہیں جنہوں نے شہریوں کو جعلی نرسنگ ڈپلومہ، ڈگریاں اور نرسنگ کارڈز جاری کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے کھنہ پل اسلام آباد میں دفاتر بنا رکھے تھے، انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونکوا میں 18 سے زائد جعلی کالج رجسٹرڈ کیے تھے۔
- Advertisement -
دفتر سے جعلی ڈگریاں، سرٹیکفیٹ، کارڈز اور سرٹیفکیٹ بنانے والے آلات، کلر پرنٹر، میٹل ڈائیں اور مونوگرام امبوز مشینیں بھی برآمد کر لیں۔ ملزمان سے سرکاری اداروں کی جعلی مہریں بھی ملیں۔