ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اسد عمر کی رہائی کے لیے درخواست، اہلیہ نے خبروں کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی اہلیہ نے شوہر کی رہائی کے لیے درخواست کی خبروں کی تردید کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بطور اہلخانہ جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ گرفتاری کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

اسد عمر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کی تاریخ والی حکومت سے درست معلومات کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ اسد عمر قوم کی حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ہمراہ جدوجہد میں مصروف ہیں ان کی ضمانت یا رہائی کے لیے درخواست مجھ سے غلط منسوب کی جارہی ہے۔

اسد عمر کی اہلیہ نے کہا کہ حکومت گرفتاری کے بعد ان کے اسیری کا مقام ظاہر کرنے سے گریز کررہی تھی حکومت کے پاس شوہر یا ان کے ساتھیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کا بھی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اسد عمر اور ان کے ساتھیوں سے قانون، جیل مینول کے مطابق برتاؤ کیا جائے جبکہ حقیقی آزادی کے لیے اپنے رفیق حیات کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہوں۔

 اسد عمر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں سے قانون مجرموں جیسے برتاؤ کی اجازت نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد آج پنڈی سے لیڈرز سمیت 80 سے 90 کارکنان گرفتاری دے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں