گھڑ سواری کا شوق بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے لیکن کبھی کبھار یہ مہنگا بھی پڑ جاتا ہے ایسا ہی کچھ ایک نوجوان کے ساتھ ہوا جسے گھوڑے نے اٹھا کر پھینک دیا۔
گھوڑے ناصرف خوبصورت جانور ہیں بلکہ بہت طاقتور بھی ہوتے ہیں اگر ان کی پرورش گھڑ سواری کے لیے کی جاتی ہے تو انہیں اصطبل میں رکھا جاتا ہے جس کے لیے ان کی غذا کا بھی خیال رکھا جاتا ہے پھر انہیں ریس کے لیے میدان میں اتارا جاتا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گھوڑے نے نوجوان کو لات مار کر گرا دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گھوڑے پر سوار ہونے کے لیے دوڑتا ہوا آتا ہے لیکن گھوڑا اچھل کر اس کے چہرے پر لات مار کر اسے دور پھینک دیتا ہے۔
— people falling or nearly (@Shit_vidz) February 23, 2023
پانچ سیکنڈز کے کلپ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ویڈیو سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ پالتو جانوروں کو معمولی نہ سمجھیں اور ان کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں جس کے وہ حقدار ہیں ورنہ نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔