جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’لڑکا ڈھونڈ کردیں شادی کرلوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ اچھا لڑکا ڈھونڈ کر دیں شادی کرلوں گی۔

بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے حال ہی میں اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا شادی کے بندھن میں بندھے اس سے قبل اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ایسے میں 34 سالہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو بھی شادی کرنے کے لیے اچھے لڑکے کی تلاش ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں اب تک سنگل ہوں اور شادی کے لیے اچھا لڑکا ڈھونڈ رہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@parineetichopra)

- Advertisement -

انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ ’آپ مجھے ایک لڑکا ڈھونڈ کر دے دیں تو میری لائف سیٹ ہوجائے گی اگر آپ کے پاس کوئی تجاویز یا سفارشات ہیں تو میں سننے کے لیے تیار ہوں۔‘

پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’میں ایک بہترین کیریئر بنانے کی بھی خواہشمند ہوں جو مجھے بلندیوں پر لے جائے اور میں نجی زندگی، کیریئر کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہوں۔‘

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی تک میری زندگی میں کوئی نہیں ہے نہ ہی کسی کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@parineetichopra)

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے گزشتہ سال سورج برجاتیا کی فلم اونچائی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں