جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

محسن سے مرضی سے شادی کی، پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، لڑکی نے بیان دیا مرضی سے شادی کی، والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مرضی سے شادی کی، والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔

- Advertisement -

لڑکی کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن کلری میں درج مقدمے کی وجہ سے پولیس ہراساں کررہی ہے۔

جس پر عدالت نے استفسار کیا آپ کی عمرکیا ہے،محسن کے ساتھ کہاں رہتی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ کم عمر لڑکیوں سے شادی کی آڑ میں ہیومن ٹریفکنگ کا سلسلہ جاری ہے،وکلا کو کیس اور فیس لینے سے قبل کیس کے حقائق کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

عدالت نے پولیس سے سترہ مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں