شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان نے گلوکاری چھوڑ کر اداکار بننے کی وجہ بتادی۔
اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار جنید خان نے اداکارہ کنزا ہاشمی کے ساتھ ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
پروگرام کے سیگمنٹ ’بولنگ گیم‘ میں سابق کپتان اظہر علی نے بولنگ کی اور جنید خان بیٹنگ کررہے تھے جبکہ میزبان و اداکار فیضان شیخ امپائر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
فہد مصطفیٰ نے سوال کیا کہ ’گلوکار سے اداکار کیوں بنے؟ گلوکاری سے کچن نہیں چل رہا تھا؟ کوئی گلوکار نہیں مان رہا تھا یا پھر زلفی نے آئیڈیا دیا تھا کہ تم گلوکاری چھوڑ کر اداکاری کرلو؟
فیضان شیخ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اس لیے کیونکہ ساحر لودھی گانا گا رہے تھے۔‘
جنید خان نے دوبارہ آپشن پوچھتے ہوئے کہا کہ ’ان تینوں آپشن میں سے کچھ بھی نہیں تھا بس سوچا کہ اداکاری کرکے بھی دیکھ لینی چاہیے۔‘
فہد مصطفیٰ نے اصرار کیا کہ جو آپشن ہیں اس میں جواب دینا ہوں گے اس پر اداکار نے کہا کہ ’کچن والی بات زیادہ صحیح ہے۔‘
واضح رہے کہ جنید خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں مرکزی کردار نبھایا جس کی دیگر کاسٹ میں حبا بخاری، نازش جہانگیر، عفت عمر، عثمان پیرزادہ صبا حمید، ندا ممتاز ودیگر شامل تھے۔