پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ایران نے 1650 کلومیٹر رینج کے کروز میزائل تیار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل تیار کرلیا، اس بات کا دعویٰ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے ایک انٹرویو میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ایران کے کروز میزائل کی رینج 1650 کلومیٹر ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ اقدام روس اور یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے بعد مغرب کی جانب سے پیش کردہ خدشات کو بڑھا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ایرانی کمانڈر نے بتایا کہ کروز میزائل کو ایران کے میزائل ہتھیاروں میں شامل کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراق میں امریکی زیرقیادت فورسز پر بیلسٹک میزائل حملہ میں ہمارا ارادہ کسی فوجی کو مارنے کا نہیں تھا۔

امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، ایرانی میزائل سسٹم کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

علاوہ ازیں ایران نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین کی جنگ سے قبل ماسکو کو ڈرون فراہم کیے تھے جب کہ روس نے ڈرونز کا استعمال پاور اسٹیشنوں اور سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں