غیرملکی ضبط شدہ کرنسی کے مصرف کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ضبط کی جانے والی غیرملکی کرنسی کے مصرف کا نیا طریقہ کار مرتب کر لیا گیا۔ پکڑی گئی غیر ملکی کرنسی اب سرکاری اکاونٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی کرنسی سرکاری اکاونٹ میں جمع کرائیں گے۔ کرنسی کی تصدیق کے بعد اسے نیشنل بنک میں حکومتی اکاونٹ میں جمع کرا دیا جائےگا۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پکڑی جانے والی غیر ملکی کرنسی کا مناسب انتظام کرنا ہے۔