چوک اعظم: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔
پنجاب کے ضلع لیہ میں تھانہ چوک اعظم میں شہری نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف جلسے میں نازیبا گفتگو کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ سمیت اداروں کی توہین کی، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
- Advertisement -
متعلقہ: عالیہ حمزہ نے مریم نواز کو ’بی اے فیل‘ کہہ دیا
مریم نواز نے 23 فروری کو سرگودھا میں جلسے سے خطاب کے دوران عدلیہ پر تنقید کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر آیا تھا اب اس کے پاس اسٹیبلشمنٹ کے کندھے نہیں رہے، وہ اب عدلیہ کے کندھے پر چڑھ کر آنے کی کوشش کر رہا ہے۔