اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی مقبولیت سے بھارتی حکام کی نیندیں حرام ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی مقبولیت سے بھارتی حکام کی نیندیں حرام ہو گئیں، امرت پال سنگھ بھارت میں سکھوں کے حقوق کی توانا آواز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی مقبولیت سے بھارتی حکام کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

بھارتی سیکیورٹی اداروں کو انتیس سال کے امرت پال سنگھ کے اندر جُرنیل سنگھ بِھنڈرانوالہ کا عکس دیکھائی دینے لگا۔

امرت پال سنگھ دو سال قبل بھارتی کسانوں کی تحریک سے منظرِ عام پر آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے امرت پال سنگھ بھارت میں سکھوں کے حقوق کی توانا آواز بن گئے۔

امرت پال سنگھ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافت کو دبانے اور استحصال کا نتیجہ صرف تشدد ہوگا۔

خیال رہے مودی سرکار میں سکھوں کی آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی ہے، بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی سے اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں، اور وہ قومی دھارے سے علیحدہ ہو چکی ہیں۔

تنظیم ”وارث پنجاب دے“ نے مودی سرکار کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں خالصتان کے حامیوں نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر قبضہ کر لیا، اس موقع پر ہزاروں کی تعد اد میں موجود بھارتی پولیس تماشا دیکھتی رہ گئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں