وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جیلوں میں جانے کیلئے ہم نےنہیں کہا جن جیلوں میں زیادہ گنجائش ہے پہلے وہاں قیدیوں کو رکھا جائے گا۔
ساہیوال میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی بحران ہے عمرانی ٹولے نے آئی ایم ایف کیساتھ جو معاہدہ کیا اسے بحال رکھنامشکل ہو رہا ہے اگر ہم معاہدہ پورا نہیں کرتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کرسیاسی کےکیساتھ عدالتی بحران پیدا کیا عمران خان فتنہ ہے، قوم اس کو پہچانیں،کوشش کر رہے اس فتنےکا ادراک ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں اضافہ سیاستدانوں کےانتشار کی وجہ سےنہیں ہے یہ سابقہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں سےمذاکرات کا نتیجہ ہے۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی میں سیاسی وعسکری قیادت نےموثر اور بنیادی فیصلےکیےہیں ہفتوں اور مہینوں میں دہشت گردی کےجن کو بوتل میں بند کریں گے۔