ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ازخود نوٹس کا کوئی جوازنہیں تھا،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر ازخود نوٹس کیس سے علیحدہ ہونے والے جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والا نو رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے علاوہ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔

- Advertisement -

لارجر بینچ سے علیحدہ ہونے والے جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا ہے، معزز جج نے لکھا کہ الیکشن سے متعلق درخواستیں لاہوراور پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟

اختلافی نوٹس میں لکھا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سےازخود نوٹس کا کوئی جواز نہیں تھا، سپریم کورٹ کے ریمارکس ہائیکورٹس میں زیرسماعت مقدمات پراثراندازہونگے۔

لارجر بینچ میں اپنی شمولیت سے متعلق جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ میری بینچ میں شمولیت سے متعلق فیصلہ چیف جسٹس پرچھوڑتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں