جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کس کے ساتھ فلم کرنے سے پہلے سوچیں گے؟ سمیع خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ سمیع خان کس ڈائریکٹر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے پہلے سوچیں گے اداکار نے بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکار سمیع خان اور مومل شیخ نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

سیگمنٹ بولنگ گیم میں سابق کپتان اظہر علی، سمیع خان کو بولنگ کررہے تھے جبکہ فیضان شیخ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

- Advertisement -

سمیع خان سے سوال کیا گیا کہ ’خلیل الرحمان قمر اور سید نور میں سے کس کی فلم میں اداکاری کرنے سے پہلے سوچیں گے؟

انہوں نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ ’نام کیا کیا ہیں؟ جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ جو آپ نے سنا۔‘ سمیع خان کہتے ہیں کہ تو پھر سوچوں گا۔‘

تاہم سمیع خان نے کہا کہ ’سید نور کی فلم کرتے ہوئے وہ سوچیں گے۔‘

فہد مصطفیٰ نے ان سے دوسرا سوال پوچھا کہ ان میں سے کون خود کو بڑی اداکارہ سمجھتی ہے مگر ہے نہیں؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں علیزے شاہ، سونیا حسین اور نازش جہانگیر شامل تھیں۔

سمیع خان نے کہا کہ میں نے تینوں ساتھ اداکاری کی ہے تاہم انہوں نے نازش جہانگیر کا نام لیا۔

واضح رہے کہ سمیع خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں علیزے شاہ، مریم نور، خالد انعم، عالیہ علی، عینی زیدی، عاصم محمود، صبا فیصل، حنا رضوی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں