جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

برازیل میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس : برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 65افراد ہلاک جبکہ 760 افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔

برازیلین میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مرنے والوں کی تعداد 54 بتائی گئی تھی۔ ساؤ سبسٹیاؤ کی میونسپلٹی نے 53 اموات ریکارڈ کیں۔

برازیل کے ذرائع ابلاغ نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ مرنے والوں کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سات دنوں سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد ماہرین شامل ہیں۔

- Advertisement -

ساؤ پالو کے حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے علاقے میں 760سے زائد افراد کو بے گھر کردیا ہےاور مرنے والوں کی تعداد 65 تک جا پہنچی ہے۔

متاثرہ علاقوں سے 1730 کو نکال لیا گیا۔ ساؤ پالو کے گورنر ٹارسیسیو گومز ڈی فریٹاس نے متعدد بلدیات میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو ساؤ پالو میں سیلاب پر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں