سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
سیشن جج نے پی ٹی آئی چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کی سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔
دوسری جانب اسی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلیے مقرر ہے جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کچھ دیر میں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور
وکیل عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کچھ دیر میں بائیو میٹرک کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ جائیں گے اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔