اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاکستان نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلیے کوالیفائی کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں چھ براہ راست کوالیفائرز والی ٹیموں سے ہٹ کر سب سے زیادہ رینک والی ٹیم کے طور پر جگہ حاصل کی ہے۔

ٹورنامنٹ کے 2023 ایڈیشن کے براہ راست کوالیفائر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز تھے۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش نے میزبان کے طور پر کوالیفائی کیا جبکہ پاکستان نے 27 فروری 2023 تک آئی سی سی خواتین کی T20I ٹیم رینکنگ میں اپنی جگہ حاصل کی۔

اس سال کے ٹورنامنٹ میں سری لنکا اور آئرلینڈ براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے لنکن ٹیم موجودہ رینکنگ میں آٹھویں اور آئرش ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا نے نیو لینڈز میں فائنل میں جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں