جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

الیکشن کی تاریخ دینا وقت کی قید سے مشروط ہے، سلمان اکرم راجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا وقت کی قید سے مشروط ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا وزیراعظم، وزیراعلیٰ کے مشورے سے مشروط نہیں بلکہ وقت کی قید سے مشروط ہے، 9 اپریل تاریخ مقرر کرنے کا مقصد آئینی مدت میں انتخابات کروانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ناصرف قومی بلکہ صوبائی اسمبلی کے لیے بھی تاریخ دے سکتا ہے جبکہ آرٹیکل 105 تھری میں باقاعدہ اس میں استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صدر کو بغیر ایڈوائس انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار آئین نے دیا ہے، آرٹیکل 57 سیکشن ون کے تحت صدر تاریخ کا اعلان کرسکتا ہے۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی نے اتفاق رائے سے الیکشن کی تاریخ طے کرنے کی عدالتی تجویز مسترد کردی

انہوں نے کہا کہ صدر سمجھتے ہیں الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں، صدر اور گورنر مشورے کے بغیر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

دوران سماعت جسٹس منصور علی نے استفسار کیا کہ صدر کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا علم تھا تو تاریخ کیوں دی؟

سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ صدر لاہور ہائیکورٹ والے کیس میں پارٹی نہیں تھے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ بے شک فریق نہ ہو مگر عدالت کے فیصلے کا پابند ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو اپنی قیادت سے ہدایت لینے کا وقت دیدیا

صدر مملکت کے وکیل نے بتایا کہ وکیل نے مشورہ دیا گورنر نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا اس لیے تاریخ دی تھی جبکہ کے پی کیس میں صدر سمجھتے ہیں وہاں تاریخ گورنر کو دینی ہے اور جہاں گورنر اسمبلی توڑے وہاں صدر کو تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ ’آپ کے مطابق اب پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر کو ہے؟ سلمان اکرم راجہ نے ریمارکس دیے کہ جی ہاں صدر کو پنجاب میں تاریخ دینے کا اختیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں