13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پی ایس ایل8، اسپائیڈرکیم کی سہولت کیوں نہیں ہو گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 کے راولپنڈی میزن میچز کے دوران اسپائیڈرکیم کی سہولت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق براڈکاسٹرز نے اسپائیڈرکیم راولپنڈی اسٹیڈیم میں نہ لگانےکے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔

براڈکاسٹرز نے پی سی بی حکام کو بتایا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پتنگیں کٹ کر گرتی ہیں دھاتی ڈور سے اسپائیڈرکیم کی تاریں ٹوٹ جاتی ہیں جس سے نقصان ہوسکتاہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اسپائیڈر کیم راولپنڈی اسٹیڈیم میں نہ لگانے کی منظوری دے دی۔

گیند اور بلے کی جاری اس جنگ میں آگے مزید سنسنی خیز میچز ہونے ہیں تاہم آج وقفہ ہے اور کھلاڑی یہ دن آرام کرتے اور اپنے اگلے میچز کی منصوبہ بندی کرتے گزاریں گے۔

ایک روز کے وقفے کے بعد کل پی ایس ایل 8 اپنی پوری آب وتاب سے شروع ہوگا جب کراچی کنگز اور پشاور زلمی پنڈی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز کا جائزہ لیا جائے تو پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور سرفہرست قلندرز کا نام جگمگا رہا ہے۔

لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 4 میں فتح حاصل کی ہے اور 8 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے۔ ملتان سلطانز نے بھی چار میچز جیت کر 8 پوائنٹ حاصل کر رکھے ہیں تاہم اس نے اپنے کوٹے کے 6 میچز کھیلے ہیں جس کے باعث وہ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز کھیل کر تین میں فاتح اور دو میں ناکام رہی ہے اور 6 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز کا پوائنٹس ٹیبل پر نمبر چوتھا ہے جس نے اب تک چھ میچز میں سے دو میں جیت اپنے نام کی ہے اور 4 پوائنٹس لے رکھے ہیں۔

پشاور زلمی نے 5 میچز کھیلے ہیں۔ تین میں کامیابی اور دو میں شکست ہوئی۔ اس کے بھی 4 پوائنٹس ہیں تاہم کم رن ریٹ کے باعث یہ پانچویں نمبر پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں