جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ترکیہ زلزلے میں لوگوں کی جان بچانے والا فلسطینی اسرائیلی حملے میں شہید

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں لوگوں کی جان بچانے کے مشن میں مصروف فلسطینی شہری کو واپسی پر اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا۔

ترکیہ میں زلزلے کے بعد 37 سالہ فلسطینی صماح اقتاش نے کہرامنماراس میں رسیکیو اینڈ سرچ آپریشن میں حصہ لیا جسے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آباد کاروں اور صہیونی فورسز کی کارروائی میں شہید کر دیا گیا۔

- Advertisement -

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 37 سالہ صماح اقتاش زعترہ نابلس میں اسرائیلی فورسز اور آباد کاروں کے مسلح حملے میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔ ان کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ صماح کو اسرائیلی فوجیوں نے شمالی مغربی کنارے کے گاؤں زاتارا میں حملے کے دوران پیٹ میں گولی ماری تھی۔

فلسطین نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے نابلس کے قریب دیہاتوں میں "فلسطینیوں کی ملکیت کے متعدد مکانات کو آگ لگائی اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں