اشتہار

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج اے ٹی اے 353/7 اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہجوم سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سمیت افراد کو حراست میں لیا گیا، منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔

مقدمہ متن کے مطابق سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کر رہے تھے، جماعت کے رہنما نے عوام کو توڑ پھوڑ پر اکسایا، جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تاہم پولیس نے حکمت عملی سے ہائی کورٹ میں ایسے کسی ممکنہ اقدام کو روکا۔

- Advertisement -

ادھر پولیس نے بتایا کہ 25 افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتاریوں کیلیے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

Comments

اہم ترین

یاسین صدیق
یاسین صدیق
لکھاری اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

مزید خبریں