اشتہار

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر سے سکیورٹی ہٹالی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ سے پولیس نفری غائب ہوگئی ہے جس کے باعث سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے لاہور سے روانہ ہوئے تو ضلعی انتطامیہ نے زمان پارک پر قائم پی ٹی آئی کارکنان کے کیمپ اکھاڑ دئیے تھے جبکہ وہاں موجود نفری بھی غائب پوگئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم دوبارہ زمان پارک پہنچ چکے ہیں تاہم زمان پارک کے باہر نفری موجود نہیں ہے، رہائش گاہ کے گیٹ نمبر دو پر صرف تین پولیس اہلکار موجود ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کو ضروری سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں جبکہ کارکنان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے رہائشگاہ کےاندر کی سیکیورٹی کارکنان کے ذمے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کا قافلہ جیسے ہی زمان پارک پہنچا تو کارکنان نے فقید المثال اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا، عوام کے جم غفیر نے عمران خان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں واشگاف نعرے بلند کئے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج اور بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانتیں منظور کرلی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں