جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یواےای میں ٹریفک جرمانوں پر رعایتی اسکیم

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک جرمانوں پر رعایتی اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس بات کا اعلان منگل کو شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اسکیم کے تحت شارجہ میں گاڑی چلانے والوں کو ٹریفک جرمانے پر 35 فیصد تک کی رعایت ملے گی اگر وہ جرمانے جلد ادا کریں گے۔

اسکیم کا آغاز 1 اپریل 2023 سے ہوگا۔ اگر خلاف ورزی کے ارتکاب کی تاریخ کے 60 دنوں کے اندر جرمانے کی ادائیگی کی جاتی ہے تو گاڑی چلانے والوں کو 35 فیصد رعایت ملے گی۔

- Advertisement -

اگر جرمانہ 60 دن بعد اور خلاف ورزی کے ایک سال کے درمیان ادا کیا جائے گا اس پر 25 فیصد رعایت ملے گی۔ یہ رعایت صرف جرمانے کی رقم پر لاگو ہوتی ہے۔

ٹریفک جرم کے ارتکاب کے ایک سال بعد ادا کرنے پر جرمانے یا فیس پر کوئی رعایت لاگو نہیں ہوگی۔ ابوظہبی میں بھی ایسی ہی ایک اسکیم موجود ہے جو فیس کی جلد ادائیگی پر رعایت فراہم کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں