بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

اینٹی کرپشن کا چھاپہ سابق مشیر زراعت پنجاب کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرگڑھ : اینٹی کرپشن کے عملے نے سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے برآمد کرلیے۔

اس حوالے سے ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عبدالحئی دستی کے گھر سے ٹھیکوں کی کمیشن کی مد میں وصول کی گئی رقم برآمد ہوئی ہے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر عبدالحئی دستی کے گھر کی تلاشی لی ان کے گھرکی2تجوریوں سے ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت12کروڑ روپے سےزائد ہے، نوٹوں کی گنتی کرنے میں کئی گھنٹے لگے، چھاپے کے وقت سردار عبدالحئی دستی اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

عبدالحئی دستی نے یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کے طور پرحاصل کی تھی، کیس کی تفتیش جاری ہے، ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں سرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کی قیادت اینٹی کرپشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب وقاص حسن نے کی اس دوران پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے سابق صوبائی مشیر کے گھر اور دفتر کا محاصرہ کیے رکھا۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں