اشتہار

بھارت کا اہم فاسٹ بولر کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی ماہ سے انجرڈ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کو دستیاب نہیں ہونگے جبکہ ان کی رواں سال ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ وہ آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بمراہ تاحال کمر کے مسئلے سے مکمل نجات نہیں حاصل کرسکیں گے، بھارت کرکٹ بورڈ آف کنٹرول (بی سی سی آئی) ان کی سرجری کرانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ گذشتہ سال کمر کی انجری کے باعث انجرڈ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

جسپریت بمراہ کو گذشتہ سال سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شامل کیا گیا لیکن بعد میں ان کا نام یہ کہہ کر واپس لے لیا گیا کہ وہ پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں