اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ کا فیصلہ ، ‘پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے اعتراض آسکتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر قانون اعتزازاحسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے فیصلے پر اعتراض آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کی جانب سے 90 دن میں انتخابات کرانے کے حکم پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ درست ہے، صدر کا کے پی کیلئےانتخابات کی تاریخ دینا درست نہیں تھا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آئین کے مطابق ہے، صدر کا سیکشن57ون کے تحت الیکشن کی تاریخ دینےکافیصلہ درست تھا۔

- Advertisement -

ماہر قانون نے کہا کہ افسوس ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریت کی بنیاد پرنہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سپریم کورٹ کوآڑے ہاتھوں لیاہے لیکن پیپلزپارٹی الیکشن میں مقابلہ کرے گی،الیکشن سے بھاگ نہیں رہی۔

مریم نواز کے بیانات کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں نواز شریف کو بے گناہ ثابت کرو، عمران خان کو اندر کرو۔

ماہر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے فیصلے پر اعتراض آسکتا ہے، ہوسکتا ہے پی ڈی ایم نظر ثانی کی درخواست دائر کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں