اشتہار

سی ویو سے ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش ملنے کے کیس سے متعلق اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ویو سے ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش ملنے کے کیس کے عبوری چالان میں انکشاف کیا گیا کہ ملزمان کیجانب سے مقتولہ کا موبائل فون چھپانے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سی ویو سے ڈاکٹر سارا کی لاش ملنے کے کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔

چالان میں بتایا گیا کہ ملزمان کیجانب سے مقتولہ کا موبائل فون چھپانے کی کوشش کی گئی، وقوعہ کے روز ملزمہ بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا۔

- Advertisement -

عبوری چالان میں کہا ہے کہ ملزم وقاص کے مطابق مقتولہ کے موبائل فون کی اسکرین ٹوٹی ہوئی تھی۔

پولیس کا چالان میں کہنا تھا کہ ملزم وقاص نے مقتولہ کا موبائل گاڑی کی ڈگی کے خفیہ حصے میں چھپا رکھا تھا، ملزم کی نشاندھی پر مقتولہ کا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم شان نے بھی واقع کے بعد اپنا موبائل چھپا دیا تھا تاہم ملزم کی نشاندھی پر مرکزی ملزم شان سلیم کا موبائل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم شان کی ہسپتال میں کام کرنے والی ملزمہ ارادھنا کا بیان بھی قلمبند کیا گیا، ملزمہ ارادھنا نے انکشاف کیا ملزمہ بسمہ، ملزم شان اور وقاص نے مقتولہ کے موبائل سے سمز نکال دیں تھی اور مقتولہ کے موبائل سے شواہد مٹا دیے گئے تھے۔

چالان میں بتایا گیا کہ ملزم وقاص اور شان سلیم کے ڈی این اے کیلئے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیے ہیں، مقدمے میں اب تک ملزم ڈاکٹر شان سلیم، وقاص، اور بسمہ گرفتار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں