منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نورا فتیحی نے ساتھی اداکار کو تھپڑ جڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ اور مشہور ڈانسر نورا فتیحی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ جڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے کپل شرما شو میں انکشاف کیا کہ شروع کے دنوں میں فلم سیٹ پر ساتھی اداکار نے ان سے بدتمیزی کی جس پر انہوں نے اسے تھپڑ دے مارا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جواب میں ساتھی اداکار نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا تو میں نے ایک اور تھپڑ مارا، پھر اس نے میرے بال کھینچے اور یوں ہم گتھم گتھا ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں میں جھگڑا بڑھ گیا تو سیٹ پر موجود عملے نے بیچ بچاؤ کرایا۔ اپنے بُرے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے نورا فتیحی نے ساتھی اداکار اور فلم کا نام نہیں لیا۔

متعلقہ: سکیش نے نورا فتیحی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کر ڈالے

نورا فتیحی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے ماڈلنگ، گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں بہت کم وقت میں نام بنایا جبکہ حال ہی میں وہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی آفیشل میوزک ویڈیو کا بھی حصہ رہیں۔

اس انکشاف سے قبل نورا فتیحی نے بالی وڈ میں گزارے تلخ دنوں کے بارے میں بتایا تھا کہ آڈیشنز بہت تکلیف دہ ہوتے تھے کیونکہ شروع کے دنوں میں میں ہندی سیکھ رہی تھی، لوگ میرے چہرے پر ہنستے تھے اور میں رکشے میں بیٹھ کر روتی تھی جس پر ڈرائیور پوچھتا تھا کہ ’آپ ٹھیک تو ہیں؟‘

’ایک ڈائریکٹر نے مجھ سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کرنے آئی ہو؟ اس پر میں نے کہا کہ میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میرا خواب ہے۔ میں ایک پرفارمر بن کر لوگوں کو خوش کرنا چاہتی ہوں لیکن ڈرائیکٹر نے کہا کہ انڈیا سے واپس چلی جاؤ۔‘

مشہور ڈانسر نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا کیونکہ میں مراکش سے ہوں اور ہندی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں، عرب لوگ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کاجول اور مادھوری ڈکشت کو کافی پسند کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں