اشتہار

’جیسے کو تیسا‘ ایران کا جرمنی کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

جیسے کو تیسا کے مصداق ایران نے بھی جرمنی کے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا۔

ایران نے گذشتہ ہفتے برلن کے اسی طرح کے اقدام کے جواب میں دو جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔

ایران اور جرمنی میں سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور دونوں جانب سے الزامات عائد کر کے سفارتکاروں کو ملک سے نکالا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے بدھ کے روز ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ جرمنی کی حکومت کے حالیہ "مداخلت اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات” کے نتیجے میں دو نامعلوم سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیح ہمیشہ احترام کے ماحول میں تعاون برقرار رکھنا ہے لیکن اگر دوسرے فریق ہمارے ملک کے بنیادی اصولوں اور قومی گورننس کو نظرانداز کرنا چاہتے ہیں تو پھر نئے اختیارات کی وضاحت ناگزیر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں