اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کنگ کوبرا کی خوفناک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

خوفناک کنگ کوبرا نے اپنا جسم اتنی اونچائی تک اٹھا کر پھن پھیلایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آپ نے سوشل میڈیا پر سانپوں کے حوالے سے بہت سی ویڈیوز دیکھ رکھی ہوں گی لیکن آج ہم جو ویڈیو آپ کیلئے لے کر آئے ہیں یہ ان سب سے منفرد ہے۔

سب سے بڑے سائز کے اژدھے کا ایک لمبے درخت کی طرح اونچے کھڑے ہونے کی وائرل ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا،

اس حوالے سے بھارت کے فاریسٹ آفیسر سوسنتا نندا نے سوشل میڈیا پر کنگ کوبرا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں رینگنے والا یہ دیو قامت جانور ایک ڈھلان کے اوپر کھڑا ہے اور اس کا سر زمین سے کئی فٹ اوپر ہےاور جسم کا باقی حصہ زمین پر ہی ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرنے والے افسر نے کیپشن لکھا کہ کنگ کوبرا بھی ایک درخت طرح کھڑا ہوسکتا ہے اور جب ان کا سامنا کسی دشمن سے ہوتا ہے تو وہ اپنے جسم کا ایک تہائی حصہ زمین سے اٹھا سکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق کنگ کوبرا دنیا کا سب سے لمبا زہریلا سانپ ہوتا ہے، دراصل یہ ایک ڈرپوک قسم کی مخلوق ہے جو ان علاقوں میں رہنے سے ڈرتا ہے جہاں انسان بستے ہوں۔

مذکورہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کو بھی یقین نہیں آیا، انہوں نے اس پر شدید حیرت کا اظہار کیا، وائرل ویڈیو کو 539.6ہزار سے زیادہ ویوز، 1ہزار پلس ریٹویٹ اور 6.3ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں