زیمبیا کے لوآنگا پارک میں ہاتھی اور مگر مچھ کے درمیان لڑائی کی ڈرامائی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔
پارک کے سفاری گائیڈ ایمانوئل سوتی نے اس ناقابل یقین نظارے کو کیمرے میں قید کرنے میں کامیاب رہا اور اس نظارے اور کہانی کو ایک یوٹیوب چینل کی مدد سے شیئر کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیمبیا کے سفاری پارک کی جھیل میں ہاتھی نہانے کا مزہ لے رہا تھا کہ اچانک مگرمچھ نے اس پر حملہ کردیا۔
ہاتھی اس اچانک حملے پر ایک بار تو ڈگمگا گیا لیکن اگلے ہی لمحے سنبھل کر وہ مگرمچھ کو پانی میں ہی ادھر ادھر پھینکنے لگا اور اس کوشش میں وہ اپنی دم چھڑانے میں کامیاب ہوگیا۔
سفاری پارک کے گائیڈ نے اس ویڈیو کو اپنے کیرئیر کی بہترین ویڈیو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قابل دید منظر تھا، ہاتھی خطرناک طریقے سے لڑرہا تھا جبکہ مگرمچھ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہ تھا۔