ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری منصوبے پر عوامی سماعت کا اہتمام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری منصوبے پر نیپرا نے عوامی سماعت کا اہتمام کیا اور شرکا سے قیمتی تجاویز کا تبادلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کے الیکٹرک کے آئندہ سات سال میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری منصوبے پر عوامی سماعت کا اہتمام کیا۔

نیپرا کی سماعت کا اہتمام اسلام آباد میں کیا جس میں ملک بھر سے آن لائن صارفین بھی شرکت کی، سماعت کے موقع پر کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے مالی سال دو ہزار چوبیس سے مالی سال دو ہزار تیس کے کنٹرول دورانیہ میں سرمایہ کاری کے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جس کی مالیت تقریبا 484 ارب روپے ہے۔

- Advertisement -

سماعت میں عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کے الیکٹرک کی قیادت نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے منصوبے کو ایک متوازن ، قابل دستیاب اور مستحکم بجلی کی فراہمی مدنظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ توانائی کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں جیساکہ مسابقتی مارکیٹ کے فریم ورک اور بجلی کی تقسیم کے شعبے میں خصوصی اور اجارہ داری کے خاتمے کو مد نظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کے الیکٹرک نے ریگولیٹر کو دی گئی درخواست کمپنی کی بجلی تقسیم کی ایکسکلوسیو لائسنس کے خاتمے کی استدعا دسمبر 2022 میں کی تھی۔

نیپرا کی سماعت میں وسیع البنیاد اسٹیک ہولڈرز جن میں صنعت کار، اور مختلف کمیونیٹیز کے قائدین شامل تھے نے حصہ لیا۔

سماعت میں ہونے والی بات چیت کا بنیادی مرکز کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں اضافے اور پائیداری کے علاؤہ خدمات کی فراہمی کے علاقے میں طلب کے متوقع اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بجلی کی فراہمی میں معیار اور پائیداری پر رہا۔

شرکاء نے نجکاری کے بعد سے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے بعد سے کے الیکٹرک کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

شرکا نے مزید کہا کہ ترسیل اور تقسیم کے نظام میں ہونے والے نقصانات اور ریکوری کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں