پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ای سی سی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف منصوبوں کی منظوری اور ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی۔

اعلامیہ کے مطابق گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من، کےالیکٹرک کیلئے سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کیلئے ونیفارم ٹیرف اور سال 2021-22کی دوسری سہ ماہی کیلئے بھی یونیفارم ٹیرف کی منظوری دی گئی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ایل سیز کھولنے میں دشواری پر 50لاکھ روپے سے کم اسٹوریج چارجز معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈیمرج چارجز کے خاتمے کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

اجلاس میں پورٹس پرکھڑے کنٹینرز، کارگوز کلیئر اور اسٹوریج چارجزختم کرنے کی ماہانہ رپورٹ طلب کی گئی ہے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 1ارب 33کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 70کروڑ کی تکنیکی گرانٹ ایم این ایز کیلئے منظور کی گئی اور خیبرپختونخوا میں نارتھ اور ساؤتھ ایف سی کے ہیڈکوارٹر کیلئے فنڈزکی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے دو تکنیکی گرانٹس کی مد میں 3کروڑ 20لاکھ روپے کے علاوہ آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرنے کیلئے اگلے مالی سال میں بجلی پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دی گئی ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے اضافی سرچارج کے اطلاق کا فیصلہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں