جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

زلمی کو میچ جتوانے والا گیم چینجر کون رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں محمد عامر کا تباہ کن اسپیل جھیلنے والی پشاور زلمی اختتام پر میدان سے فاتح بن کر لوٹی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوا۔ کنگز کے سینیئر بولر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ دوسرے اوپنر محمد حارث کو صفر پر پویلین بھیج کر میچ میں تھرتھلی مچا دی تھی اور اگلے ہی اوور میں ون ڈاؤن آنے والے محمد صائم کو بھی صرف ایک رنز پر طیب طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

دو رنز پر تین اہم وکٹیں گرنے کے بعد شائقین کو پشاور سے بڑے اسکور کی توقع نہیں تھی مگر پھر کریز پر ٹام کوہلر اور حسیب اللہ نے نصف سنچریاں بنا کر زلمی کی پوزیشن مستحکم کی تاہم گیم چینجر ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے مڈل آرڈر بلے باز روومین پاویل رہے جو حسیب کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے اور آتے ہی چھا گئے۔

- Advertisement -

پاویل نے صرف 34 گیندوں پر 64 رنز کی برق رفتار اور دلفریب اننگ کھیلی اور ان کی یہی اننگ زلمی کی جیت کا اہم سبب بنی۔ جارح مزاج بلے باز نے اپنی اس اننگ میں 4 تگڑے چھکے مارے تو 6 چوکے بھی لگائے۔ ان کی اس پیش قدمی کو بھی محمد عامر نے روکا اور روسینٹنگن کا کیچ بنوایا۔

یہ بھی پڑھیں: آج سرفراز کے گلیڈیئٹرز اور شاہین کے قلندر لاہور میں ٹکرائیں گے

پاویل کی اس اننگ سے تقویت پاتے ہوئے پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ٹارگیٹ دیا تاہم کنگز یہ میچ 24 رنز سے ہار گئے۔ بیٹر کو ان کی جادوئی اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں