بالی اڈ اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ’چینی کم‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والی اداکارہ نے منگنی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2007 کی فلم چینی کم میں امیتابھ بچن کی 9 سالہ پڑوسی اب نہ صرف بڑی ہوگئی ہیں بلکہ اداکارہ سوینی کھرے نے ارویش دیسائی سے منگنی کر لی ہے۔
اداکارہ سوینی کھارا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تقریب سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن میں گلوکار ٹیلر سوئفٹ کے گانے کا ایک مصرع لکھا جس کا مطلب ہے کہ ’مجھے قیمتی چیزیں بہت پسند ہیں لیکن میں آپ سے کاغذ کی انگوٹھیاں پہن کر بھی شادی کرلوں گی‘۔
View this post on Instagram
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر میں گلابی رنگ کا لہنگا پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ان کے منگیتر اوروشی دسائے بھی سیاہ رنگ کا کوٹ اور سوٹ پہنے دلکش نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ سوینی کھارا نے بطور چائلڈ اسٹار متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں ’با بہو اور بے بی‘، دل مل گئے‘ اور ’زندگی کھٹی میٹھی‘ شامل ہیں۔
View this post on Instagram