جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے پر کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ میں کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور آج ایک ہی دن میں 18 روپے بڑھ جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت میں پاکستانی روپے کا قتل عام جاری ہے۔ ان گیارہ ماہ میں روپے کی قدر میں 62 فیصد تک کمی ہوچکی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 110 روپے گرا ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ روپے کی بے قدری کے باعث قرضہ 14.3 کھرب بڑھ گیا ہے جب کہ ملک میں مہنگائی 75 سالہ بلند ترین شرح 31.5 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قمر جاوید باجوہ نے مجروموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا اور اب پاکستان کےعوام حکومت تبدیلی کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے تاہم آج 2 مارچ کو ڈالر نے یکدم جمپ لگائی اور 18 روپے سے زائد مہنگا ہوکر اوپن مارکیٹ میں 285 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں