اشتہار

کراچی کنگز پلے آف میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟ میتھیو ویڈ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کے جارح مزاج بیٹر میتھیو ویڈ نے کنگز کے پلے آفس میں پہنچنے کا نسخہ بتادیا۔

کراچی کنگز کے جارح مزاج بیٹر میتھیو ویڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کا نیٹ رن ریٹ ٹورنامنٹ میں بہتر ہے اگر اگلے تین میچز جیت لیے تو پلے آفس کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

میتھیو ویڈ نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ہمیں 11، 12 رنز فی اوورز درکار تھے جو آسان نہیں ہوتے، کل کا میچ ہارنے پر افسوس ہے۔

- Advertisement -

آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ پشاور زلمی کے 7 رنز پر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے کے بعد 197 رنز بن جانا اچھا نہیں رہا، رومن پاول نے شاندار بیٹنگ کی۔

میتھیو ویڈ نے کہا کہ محمد عامر نے عمدہ بولنگ کی لیکن ان سے ایک اوور مزید کروانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا کیونکہ وہ ہمارے اہم بولر ہیں ان کے اوور کی اہمیت اننگز کے اختتام پر بھی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ زلمی کے خلاف میتھیو ویڈ نے 41 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور وہ بارہویں اوور میں مجیب الرحمٰن کا نشانہ بنے تھے۔

گزشتہ روز پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دی تھی، رومن پاول کو 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے تھے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بناسکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں