جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سونم باجوہ نے پاکستانی مداح کے پوسٹر کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے پاکستانی مداح کے پوسٹر کا جواب دے دیا۔

گزشتہ دنوں راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے میچ میں مداح نے سونم باجوہ کی تصاویر کا پوسٹر تھامے لکھا تھا کہ ’میں سونم باجوہ کی ’سُپر میسی‘ پر یقین رکھتا ہوں۔‘

تیمور زمان نامی صارف نے سونم باجوہ کو ٹوئٹر پر مخاطب کرتے ہوئے مذکورہ پوسٹر کی تصویر شیئر کی۔

- Advertisement -

سونم باجوہ نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت ہی پیارا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سونم باجوہ نے رواں سال پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ٹوئٹر پر اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ ’سونم جی کبھی پاکستان بھی آئیں؟‘ سونم باجوہ نے جواب دیتے ایموجی بنائی اور کہا تھا کہ ’اس سال آجائیں گے‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک ریڈیو پورٹل میں گفتگو کے دوران سونم باجوہ نے کہا تھا کہ مجھے جس سے افیئر چلانا تھا اس کی تو شادی ہوگئی ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون ہے تو اداکارہ نے فواد خان کا نام لیا تھا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں سونم باجوہ اداکارہ سجل علی کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو بھی پسند کیا تھا، واضح رہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں